ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : کچرا نکاسی معاملہ میں رحمت آباد کے رہائشیوں نے ضلع پنچایت سی ای اؤ سے کی ملاقات ،فوری توجہ دینے کا‌کیا مطالبہ

بھٹکل : کچرا نکاسی معاملہ میں رحمت آباد کے رہائشیوں نے ضلع پنچایت سی ای اؤ سے کی ملاقات ،فوری توجہ دینے کا‌کیا مطالبہ

Tue, 28 Sep 2021 20:16:30    S.O. News Service

بھٹکل: 28؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)  اترکنڑا ضلع پنچایت چیف ایکزی کوٹیو افسر  پریانگا ایم نے اپنے بھٹکل دورہ کے دوران ہیبلے پنچایت کا دورہ کیا اور راستوں پر جابجا کچروں کے ڈھیر نہ ہٹانے اور علاقہ میں پھیلی گندگی کی شکایات پر رحمت آبادکے مکینوں سے گفتگو کی۔ اس موقع پر جے ڈی ایس لیڈر عنایت اللہ شاہ بندری کی قیادت میں کچرانکاسی کے مسئلے کو حل کرنے کامطالبہ لےکر علاقہ کے عوام نے محترمہ کو میمورنڈم پیش کیا۔

میمورنڈم میں کہاگیا ہے کہ کچرانکاسی مسئلے کو لےکر متعلقہ افسران کو بے شمار عرضیاں دی جاچکی ہیں لیکن کوئی بھی افسران اس طرف  توجہ دینے کے لئے تیار نہیں ہے۔ کچروں  کی گندگی سے ماحول بگڑ رہا ہے اور سماجی صحت پر اس کے برے اثرات پیدا ہورہے ہیں ۔ سڑک سے گزرنے والوں سمیت پیدل چلنے والے راہ گیروں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ بارش کے موسم میں تو حالت بد سے بدتر ہو جاتی ہے اور علاقہ کا کوئی پرسان حال ہی نہیں ہوتا۔ عوام نے بتایا کہ پچھلے دوچار برسوں سے ہم کافی پریشانی جھیل رہے ہیں۔ عوام نے درخواست کی کہ آپ اس مسئلہ کو  حل کرکے مکینوں کو راحت فراہم کریں۔

سی ای اؤ پریانگا ایم کو مکینوں نے بتایا کہ آج تک سڑک کے دونوں کنارے کچرے کا ڈھیر تھا ، گندگی پھیلی تھی ، کوئی پوچھنے والا نہیں تھا۔ آج جب آپ یہاں پہنچنے کی خبر ملی تو کچرا نکال کر جھاڑیوں میں چھپایاگیا ہے۔ عوام نے سوال کیا کہ کیا ایساکرکے افسران اور پنچایت کے اہلکاران آپ کو اندھیرے میں رکھنے کا کام نہیں کررہے ہیں ؟ پریانگا نے اعتراض پر کہاکہ ایسا نہیں ہے آپ کا مسئلہ ہمارے سامنے ہے اے سی بھی اس کو مستقل کرنےکی کوشش میں ہیں ۔ انہوں نے جلد ہی اس کا حل تلاش کرنےکا تیقن دیا۔


Share: